1 2لکھنؤ
سینئر صحافی ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا کہ دور حاضر میں صحافت ایک موثر آلہ ہے جس کے تحت ہم اپنے افکاروخیالات کو پوری دنیا کے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں ،اور رواں دور میں سوشل میڈیا اس میں اہم کردار ادا کر رہا ہے لہذا نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ہر خبر کی تحقیق کے بعد ہی اس کو شیئر کریں تاکہ لوگوں تک صحیح خبر پہنچ سکے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار سینئر صحافی ڈاکٹر اشفاق احمد نے کیا ۔وہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ،یوپی سینٹرل کی جانب سے زونل دفتر پر منعقدہ ،،میڈیا اور پروپیگنڈہ ،،کے موضوع پر خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے ملی تنظیموں کی جانب سے مضبوط میڈیا پلیٹ فارم تشکیل نہ دیئے جانے کو ارباب ملت کیلئے لمحہ فکریہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ملک اور بیرون ممالک میں 80 فیصدمیڈیا ایجنسیوں پر اسرائیل کو قبضہ ہے اسی وہ جس طرح چاہتے ہیں وہ خبر دکھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنا میڈیا ہاؤس کھول کرکے ان جیسی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کے ہاتھوں میں کوئی مضبوط میڈیا پلیٹ فارم ہے نہیں جس سے اسکی باتیں دوسروں تک نہیں پہنچ پارہی ہیں جو ارباب ملت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔
ڈاکٹر اشفاق نے مزید کہا کہ نوجوانوں سے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپکے پاس سوشل میڈیا ایسا مضبوط ہتھیار ہے جس میں ہر ایک فرد خود ایک صحافی کا رول ادا کرتا ہے ،آپ اس وسیلے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے باطل طاقتوں اور جھوٹی خبروں کا بآسانی جواب دے سکتے ہیں ۔
افتتاحی کلمات میں زونل سکریٹری ایس آئی او یوپی سینٹرل محمد راشد نے کہا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا طلبہ اور نوجوان سے یہ چاہتی ہے کہ وہ میڈیا کی سبھی خبروں پر آنکھ بند کرکے اعتبار نہ کریں بلکہ اس کی سچائی جاننے کی حتی الامکان کوشش کریں کیونکہ اس وقت بین الاقوامی سطح پر میڈیا اسلام کو اور مسلمان کی شبیہ خراب کرنے کی منظم سازش کر رہا ہے ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ دور حاضر میں سوشل میڈیا جو کہ سبھی نوجوان اس کا استعمال کثرت سے کر رہے ہیں لہذا اس پر بھی احتیاط برتنی چاہئے کہ ہمیں کون سی خبریں پوسٹ کرنی ہیں شیئر کرنی ہیں اور کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ ہم اسلام اور مسلمانوں سے متعلق کوئی خبر دیکھ خوش فہمی میں مبتلا ہوکر کے اس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ، جبکہ ان خبروں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ اس پروگرا م کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم نسل نو کو میڈیا کے اس رویے سے سازشوں سے باخبر رکھیں ، تاکہ انکی جانب سے کوئی ایسی غلطی سرزد نہ ہوجو خود کیلئے اور ملت اسلامیہ کیلئے نقصان دہ نہ ہوں۔ اس موقع پر زونل صدر آصف اکرم ، شہر صدر ساجد خان ،نجم الثاقب ، احسان الحق ،محمد شاداب ، اسجد ملک ، سمیت کثیر تعداد میں عصری اور دینی درسگاہوں سے وابستہ طلباء موجود رہے ۔آخر میں محمد راشد نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔