طلباء مدارس کے کیریئر گائیڈنس کے لئے مہم کا آغاز

by | Aug 21, 2022

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیرِ اہتمام بالخصوص طلباء مدارس کے لئے کیرئیر گائیڈنس کے ضمن میں مرکزی سطح پر ‘پا جا سراغِ زندگی’ کے عنوان سے ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ مہم کا مقصد مدارس کے ذمہ داران، اساتذہ اور طلباء کو کیریئر گائیڈنس کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔

مہم کے پیشِ نظر ایس آئی آف انڈیا کے مرکزی سیکریٹری ذوالقرنین حیدر سبحانی نے ایس آئی او یوپی مشرق کے ذمہ داران کے ہمراہ جامعۃ الفلاح (اعظم گڑھ)، الجامعۃ الاسلامیہ تِلکہنہ (سدھارتھ نگر) اور جامعہ مصباح العلوم (چوکونیاں) کے دورے کئے، جس میں مدارس کے ذمے داران اور اساتذہ سے ملاقات کر کے ان سے کیرئیر گائیڈنس کے متعلق گفتگو کی گئی اور کیرئیر گائیڈنس کو مدارس کے نظام کا حصہ بنانے پر توجہ دلائی اور ساتھ ہی ساتھ طلباء کے درمیان کیرئیر گائیڈنس کی اہمیت و افادیت پر گفتگو بھی ہوئی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تعلیم کی کامیابی کے لئے سنجیدہ منصوبہ بندی بے حد ضروری ہے۔

مہم کے چلتے ایس آئی آف انڈیا کی جانب سے ‘استعداد’ نامی آنلائن کیریئر گائیڈنس ویڈیو سیریز سے بھی طلباء کو متعارف کرایا جا رہا ہے، واضح رہے یہ ویڈیو سیریز ایس آئی او آف انڈیا کے یوٹیوب چینل پر تقریباً ایک ماہ قبل طلباء مدارس کی کیرئیر میں رہنمائی کے تعلق سے چلائی جا چکی ہے جس کا اجراء مہم کے دوران دوبارہ اس لئے کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مدارس کے طلباء اس سے مستفید ہوسکیں۔

0 Comments

Related Posts