اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نبی کریم ﷺ سے محبت کے پرامن اظہار پر بڑھتی ہوئی ہراسانی، پولیس تشدد اور جھوٹے مقدمات کی شدید مذمت کرتی ہے۔ نبی کریم ﷺ سے محبت ایمان کا لازمی حصہ ہے اور اس کا پرامن اظہار کوئی جرم نہیں۔ جھوٹے ایف آئی آرز اور مقدمات کا اندراج نہ صرف مذہب کے تئیں عقیدت پر حملہ ہے بلکہ آئینی آزادیوں کی پامالی اور انسانی وقار کی توہین ہے۔
ایس آئی او مطالبہ کرتی ہے کہ ’’آئی لو پروفیٹ محمد ﷺ‘‘ کے پرامن نعروں اور پوسٹروں سے متعلق تمام جھوٹے مقدمات اور ایف آئی آرز کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ساتھ ہی، ان زیادتیوں کے ذمہ دار پولیس اور سرکاری اہلکاروں کا سخت محاسبہ کیا جائے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہر شہری کے جمہوری اور آئینی حقِ مذہبی اظہار کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
رسول اللہ ﷺ سے محبت کو جرم قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی اسے دبایا یا خاموش کرایا جا سکتا ہے۔




0 Comments